28 فروری، 2025، 5:09 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85764967
T T
0 Persons

لیبلز

  اسماعیل بقایی: پی کے کے، کے  ترک اسلحہ کے اعلان کا خیر مقدم

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ترکیہ کی مسلح کرد تنظيم  پی کے کے،سربراہ کے اسلحہ ترک کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ترکیہ کے  کردوں کی مسلح تنظيم پی کے کے،  کے سربراہ کےاسلحہ ترک کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تشدد کے خاتمے کے حوالے سے اس کو ایک اہم قدم سے تعبیر کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق  دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو پڑوسی ملک ترکیہ میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کی تقویت کا باعث بنے۔  

 انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ تبدیلی علاقائی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرے گي۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .